افغان طالبان کا صوبہ بادغیس میں سرکاری عمارت کا محاصرہ، 32 اہلکار ہلاک

Last Updated On 05 April,2019 07:14 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے بادغیس صوبے میں سرکاری عمارت کا محاصرہ کر لیا۔ دو ہزارسے زائد طالبان نے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بتیس سرکاری اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جوابی کارروائی میں تیس سے زائد طالبان مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے بادغیس صوبے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں سے جاری سرکاری عمارت کے محاصرے میں 32 پولیس اہلکار اور سپاہی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمارت میں موجود سپاہیوں کے مطابق حملے میں تقریباً 2 ہزار طالبان ملوث ہیں جبکہ طالبان کے ترجمان کے مطابق گروہ نے چاروں اطراف سے کارروائی کرتے ہوئے 5 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق حملے سے نمٹنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ اب تک 30 سے زائد طالبان فورسز سے تصادم میں ہلاک ہو چکے ہیں۔