اوسلو: (دنیا نیوز) ناروے کے شہرایجرسینڈ میں مسجد کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا، پولیس حکام کے مطابق ممکنہ طور پر شرپسندوں نے آگ لگائی۔
ناروے میں شرپسند عناصر نے مسجد کو آگ لگا دی، آتشزدگی کے سبب مسجد کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے آگ لگانے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شرپسند عناصر نے ہی مسجد میں آگ لگائی ہے۔
آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم عمارت کا بڑا حصہ آتشزدگی کی نظر ہوا، مقامی مسلمانوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر مسلح حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف یہ دوسری کارروائی ہے، گزشتہ ماہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں 49 مسلمان شہید ہوئے تھے۔