سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ؟ اجلاس آج ہوگا

Last Updated On 04 May,2019 11:46 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں ماہ صیام کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا، سپریم کورٹ نے شہریوں کو چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی عرب میں آج 29 شعبان المعظم کو اہم مقامات پر ماہ صیام کا چاند دیکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی طرف سے شہریوں کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چاند دیکھنے والے خواتین و حضرات طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رویت ہلال کی گواہی دیں گے، سعودی ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری کے مطابق سعودی عرب میں شعبان 30 دن کا ہو گا اور رمضان المبارک 6 مئی بروز پیر شروع ہو گا۔

پاکستان میں محکمہ موسمیات نے 6 مئی 30 شعبان کو چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر دی، چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے رمضان کے چاند کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، اس لیے پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔