برطانوی وزیراعظم تھریسامے کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی

Last Updated On 07 June,2019 05:33 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسامے نے ایک خط کے ذریعے اپنی جماعت کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ وہ تین برس (تقریباً 1059 دن) تک پارٹی کی سربراہ رہی تھیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جب تک تھریسامے کے جانشین کا انتخاب نہیں ہوتا وہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہیں گی۔ جولائی کے آخر میں ہی علم ہو سکے گا کہ برطانوی حکومت کا اگلا سربراہ کون ہو گا۔

تھریسامے کے جانشین کے طور پر سابق وزیر خارجہ بورس جانسن ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔