سری نگر: (دنیا نیوز) بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں صدراتی راج مزید چھ ماہ کے لیے بڑھا دیا، مودی کابینہ نے منظوری دے دی۔
دلی میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ وادی میں صدارتی راج کی مدت مزید چھ ماہ کے لیے بڑھنے کی منظوری دی۔ بھارت نے صدارتی راج کی آڑ میں کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کوئی دن نہیں جاتا جب کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن یا گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا جاتا ہے، بھارتی فوج کو کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا کھلا لائسنس دے دیا گیا ہے جس کے تحت مودی حکومت کشمیریوں کو حق ارادیت کیلئے آواز بلند کرنے کی سزا دے رہی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ معصوم کشمیری شہریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے نام پر گھروں سے اٹھا لیا جاتا ہے اور طویل عرصے تک جیلوں میں قید رکھا جاتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ مدت 3 جولائی سے شروع ہو گی۔ فیصلے کا اعلان وزیر اطلاعات پراکاش جاویدیکر نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔