سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی جانب سے ریاستی دہشتگردی نے ظلم کے پہاڑ گرا دیئے ایک ماہ کے دوران:بھارتی فورسز کی بربریت سے 34 کشمیری شہید ہوئے۔
دنیا نیوز کے مطابق 3 کشمیریوں کو حراست کے دوران شہید کیا گیا۔ مئی کے دوران 601 افراد پیلٹ گنز، آنسو گیس اورقابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مئی کے مہینے میں ظالم فوج نے خاتون سمیت 156 شہریوں کو حراست میں لیا۔ قابض فورسزنے 7 افراد کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا۔بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 39 گھروں کو تباہ کیا۔