سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ایک اور نہتے کشمیری نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
ضلع شوپیاں کے گاؤں دراگد سوگان میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ مزید دستے علاقے میں بھیجے جا رہے ہیں۔
بھارتی فوج کے جبر و ریاستی دہشتگردی کے خلاف اہل علاقہ احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے، قابض فوج اور مودی حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور بھارتی فوج کو کشمیر سے نکل جانے کا کہتے رہے۔