سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے، ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر بھی گولیاں چلا دیں جس سے پانچ نوجوان زخمی ہو گئے۔
عید آ گئی، پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند نہ ہو سکے۔ ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگم میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔
بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے بعد کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا، پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کر دی جس سے پانچ نوجوان زخمی ہو گئے۔
علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے، ادھر جموں میں بھارتی فوجی نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔