پیرس: (دنیا نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بیٹی اور ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان کی بہن اگلے ماہ پیرس کی عدالت میں مقدمے کا سامنا کریں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شہزادی حصہ بن سلمان پر الزام ہے کہ اس نے ستمبر 2016ء کو پیرس میں اپنے باڈی گارڈ کو مبینہ طور پر ایک مزدور کی پٹائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس دوران شہزادی نے اپنی باڈی گارڈ کو حکم دیا تھا کہ اس کو جینا کا حق نہیں اس کو قتل کر دیا جائے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سماعت کے دوران عدالت میں شہزادی حصہ بن سلمان کی موجودگی کا امکان نہیں۔ 2017ء میں گرفتاری کا عالمی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود شہزادی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ عدالت میں اس کیس کی سماعت 9 جولائی کو متوقع ہے۔