سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے، ضلع پلوامہ میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو طلبا کو بھی گرفتار کیا۔
بھارتی فوج اونتی پورہ اور نیہاما میں گشت کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہی ہے۔ بھارتی فوج نےگھروں میں چھاپے مار کر 2 گریجویٹ طلبا کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار طلبہ کے نام شوکت لون اور ندیم واگے ہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ پلوامہ میں شہید ہونے والے کشمیریوں کے جنازے پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور بھارت سے آزادی اور بھارتی فوجیو کشمیر سے نکل جاو کے نعرے لگاتے رہے۔