کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں دو امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے، امریکی فوج اور نیٹو اتحاد تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری اور نیٹو فورسز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دو امریکی اہلکار افغانستان میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ کابل کے ایک روز بعد پیش آیا۔
ہلاکتیں کیسے ہوئیں، امریکی فوج اور نیٹو اتحاد تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔ 18 سالہ اس جنگ میں اب تک چوبیس سو زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔