کھٹمنڈو: (ویب ڈیسک) نیپال میں مون سون کی شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں گیارہ اور بارہ برس کے درمیان تھیں، ضلع دانگ کے ایک گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس سے پہلے کل دن کے دوران بھی ضلع رُوپن دیہی میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر تین مرد بھی مارے گئے تھے۔ مرنے والے مردوں کی عمریں 65، 60 بتائی جا رہی ہیں جبکہ تیسرے نوجوان تھا جس کی عمر 25 سال بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ نیپال میں مون سون کے دوران ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں اوسطاﹰ سو سے زائد شہری ہلاک ہو جاتے ہیں۔