پیرس: (دنیا نیوز) یورپی ممالک میں گرمی کی شدید لہرجاری ہے، فرانس میں سکول بند کر دیئے گئے، سپین میں ہیٹ ویو سے 2 افراد ہلاک ہوگئے، اسپین، فرانس کے جنگلات میں آگ لگ گئی، اٹلی میں گرمی کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی۔
فرانس میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک میں ہیٹ ویو کی پیش نظر چار ہزار سکول بند کر دیئے گئے۔ وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ متعدد افراد کی جان کو خطرہ ہے۔
جرمنی، پولینڈ، چیک ری پبلک میں بھی ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے۔ سپین میں فائر فائٹرز 20 سال کی خطرناک آگ کو بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اٹلی کے 16 شہروں میں ایمرجنسی نافذ ہے، برطانوی شہری بھی گرمی سے بے حال ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی مقدار عالمی تپش کی وجہ بن رہی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔