چندی گڑھ: (ویب ڈیسک) ہندوستانی پنجاب کابینہ کے رکن نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعلیٰ سے اختلافات کی بنیاد پر کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے نام استعفیٰ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کابینہ میں وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
My letter to the Congress President Shri. Rahul Gandhi Ji, submitted on 10 June 2019. pic.twitter.com/WS3yYwmnPl
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) July 14, 2019
وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کیساتھ نوجوت سنگھ سدھو کے اختلافات اس وقت سامنے آئے جب انھیں شہری علاقوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ نوجوت سنگھ کی ناکامی کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا۔