امریکی اخبار نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا

Last Updated On 14 July,2019 09:07 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے کشمیریوں کے اہلخانہ کو چوکیوں پر بلا کر مار پیٹ کرنے لگے، بھائی کا پتا نہ بتانے پر شہری پر تشدد کیا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز بھی سامنے آ گیا۔ سری نگر کے قریب شہر راول پورہ کے رہائشی محمد اسحاق لون کو بھارتی فوج نے گھر سے بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے دوران اس کے بھائی کا پتا پوچھتے رہے۔ ایک بھارتی فوجی نے مکے مار مار کر اس کا منہ لہولہان کر دیا جبکہ دوسرے نے اسے لوہے کے راڈ سے پیٹنا شروع کر دیا۔

اسحاق لیبارٹری میں فارما سسٹ کی نوکری کرتا ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔ کشمیریوں عوام نے بھارتی فوج کے غیر قانونی اقدام کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔