سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے طاقت کے وحشیانہ استعمال میں جون میں 28 سے زائد کشمیری شہید ہوئے جبکہ 130 زخمی ہوئے۔ بھارتی قابض فوج نے 97 کشمیریوں کو گرفتار کیا اور 19 گھر تباہ کیے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو نوجوان شامل ہیں جنہیں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا جبکہ تین خواتین کو بیوہ کیا ان مقابلوں کے دوران چار بچے یتیم ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کریک ڈاؤن کے نام پر آپریشن کے دوران حریت رہنماؤں کے کارکن اور طلباء بھی زخمی ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ کی ڈسٹرکٹ بڈگام میں شہید حلال احمد بٹ کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔