مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، 4 نوجوان شہید

Last Updated On 23 June,2019 02:54 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

شوپیاں کے علاقے کلگام میں میں بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی اور سڑکوں اور گلیوں میں گشت شروع کر دیا تاہم کشمیری بھارتی ہتھکنڈوں سے ذرا بھی خوفزدہ نہ ہوئے اور بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔