مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

Last Updated On 19 June,2019 10:27 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔بھارتی فورسزنے شوپیاں سے 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے جعلی مقدمات بنا کرنوجوانوں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا، دوسری طرف ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاج کرنے والے افراد پر پولیس نے تشدد کیا، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے شیلز بھی برسائے، کشیدہ حالات پر قابوپانے کے لیے ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔