مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، غاصب فوج نے ایک اور نوجوان شہید کر دیا

Last Updated On 28 June,2019 05:34 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع بڈگام میں غاصب فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع بڈگام میں غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں نوجوان کو اس وقت شہید کیا جب وہ گھر میں زبردستی داخل ہونے والے بھارتی فوجیوں کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔

شہادت کے اندوہناک واقعے کے بعد ضلع بڈگام کے علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔ مظاہروں کے ڈر سے بھارتی حکام نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔