مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے نہتا نوجوان شہید، عوام کا احتجاج

Last Updated On 30 June,2019 03:10 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی جاری ہے، ضلع بڈگام میں غاصب فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیریوں‌ نے احتجاج کرتے ہوئے شہید کے جنازے میں‌بڑی تعداد میں‌ شرکت کی.

بھارتی فوج نے بڈگام کے علاقے چادورا میں ظالمانہ کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔ درندے فوجیوں نے پہلے نوجوان کی تلاشی لی، کوئی مشکوک شے نہ ملنے کے باوجود اندھا دھند فائرنگ کر دی جس پر نہتا نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی اس کے باوجود اہل علاقہ احتجاج کیلئے گھروں سے نکل آئے اور بھارتی فوجیوں کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔ علاقے میں بھارتی فوج کافی دیر گشت کرتی رہی تاہم کشمیریوں کے حوصلے کم نہ ہوئے اور شہید نوجوان کے جنازے میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔