مقبوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

Last Updated On 09 July,2019 03:52 pm

سری نگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی نے میران صاب کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ یہ واقعہ صبح پانچ بجے پیش آیا۔ جس کے بعد حکام نے اس کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دسمبر2017ء میں بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے سپاہی کا تعلق ریاست آندھراپردیش سے تھا، جنوری 2017ء سے اب تک 435 بھارتی فوجی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں خودکشی کرچکے ہیں۔