مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، کشمیری نوجوان شہید

Last Updated On 05 July,2019 10:38 am

شوپیاں: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا۔

ضلع شوپیاں کے علاقے نروانی میں بھارتی فوج نے نوجوان کو شہید کیا۔ بھارتی فوج ابھی بھی علاقے میں گشت کر رہی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔