بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آبادکاری کا پلان فائنل

Last Updated On 14 July,2019 03:49 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آباد کاری کا پلان فائنل کر لیا۔ منصوبے کے مطابق مقبوضہ وادی میں دو سے تین لاکھ ہندؤوں کو آباد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے مقبوضہ وادی میں یہودی طرز پر ہندؤوں کی آباد کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پلان کے مطابق مقبوضہ وادی کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو بستیاں آباد کی جائیں گی۔ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما رام مادھو نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں دو سے تین لاکھ ہندؤوں کو ناصرف رہائش بلکہ مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

حریت رہنماؤں نے بی جے پی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے منصوبے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔