برطانوی وزیراعظم کی سابق اہلیہ کے آباؤ اجداد سرگودھا کے رہائشی

Last Updated On 28 July,2019 08:59 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کی سابق اہلیہ مرینہ ویلر کے آباؤ اجداد سرگودھا سے تعلق رکھتے تھے، وہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان کا دورہ بھی کر چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی سابقہ اہلیہ کے آباؤ اجداد پاکستانی تھے۔ مرینہ ویلر کے خاندان کا تعلق پنجاب کے شہر سرگودھا سے تھا جو برصغیر کی تقسیم کے بعد اپنا آبائی شہر چھوڑ کر برطانیہ چلے گئے تھے۔

برطانیہ میں جنم لینے والی مرینہ ویلر کی والدہ دیپ کور سرگودھا میں پیدا ہوئیں، وہ اپنی والدہ کی خواہش پر اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ مرتب کر کے کتاب لکھنے کے لیے کچھ عرصہ قبل سرگودھا کا دورہ بھی کر چکی ہیں۔

 

Advertisement