مقبوضہ کشمیر میں چھٹے روز بھی کرفیو، خوراک اور ادویات کی قلت

Last Updated On 10 August,2019 11:28 am

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں چھٹے روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری ہیں، وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ معطل ہے، خوراک اور ادویات کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔

جنت نظیروادی چھٹے روز بھی بھارتی فوجیوں کے حصار میں ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے لگیں۔ وادی میں ٹیلی وژن، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات معطل ہے۔ مقبوضہ علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تقریباً تمام حریت رہنما گھروں اور تھانوں میں نظر بند ہیں۔