لکھنو: (روزنامہ دنیا) سماج وادی پارٹی کے رہنما اکلیش یادیو نے کشمیریوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو کشمیر میں ہو رہا ہے، کل اتر پردیش کے عوام کیساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لکھنو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی بی جے پی کے منشور میں شامل تھی، اگر مودی حکومت کا یہ فیصلہ اتنا ہی عظیم ہے تو اہل کشمیر مسلسل 23 روز سے گھروں میں کیوں محصور ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر مودی حکومت نے کشمیریوں سے رائے کیوں نہیں لی۔