اسلام آبد: (دنیا نیوز) امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے افغان فورسز کا دفاع طالبان سے معاہدے کے بعد بھی کریں گے۔ تمام سٹیک ہولڈر متفق ہیں کہ افٖغانستان کا مستقبل مذاکرات میں ہے۔
امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا یہ ٹویٹ ایک طالبان کمانڈر کے بیان کے بعد آیا جس میں کمانڈر نے کہا تھا کہ وہ کابل حکومت کے ساتھ جنگ جاری رکھیں گےاور جنگ کے ذریعے طاقت حاصل کریں گے۔ زلمے خلیل زاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈر متفق ہیں کہ افٖغانستان کا مستقبل مذاکرات میں ہے۔
ادھر طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے امریکی ٹیم کےساتھ جاری مذاکرات میں معاہدے کے نکات کو فائنل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، افغان میڈیا کے ذرائع کے مطابق جن صوبوں سے امریکی فوج کا انخلا ہو گا وہاں جنگ بندی ہو سکتی ہے۔