کابل: (دنیا نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوگئے۔
کار بم دھماکا کابل کے علاقے شاہ درک میں ہوا، امریکی سفارت خانہ اور افغان خفیہ ایجنسی کا ہیڈ کواٹر دھماکے کی جگہ کے قریب ہی واقع ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، دھماکے کی ذمہ ادری طالبان نے قبول کر لی ہے۔