افغان طالبان کے حالیہ حملے، زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان وقتی طور پر موخر

Last Updated On 04 September,2019 04:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان وقتی طور پر مئوخر کر دیا گیا۔ انہوں نے افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت سے متعلق بات چیت کیلئے گزشتہ روز اسلام آباد آنا تھا، اب ان کا کل (بروز جمعرات) اسلام آباد آنے کا امکان ہے۔

افغان طالبان کے حالیہ حملے کے سبب زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان وقتی طور پر موخرکر دیا، سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے گزشتہ روز اسلام آباد آنا تھا،ان کا دورہ اسلام آبادری شیڈول کردیا گیا ہے۔ کابل میں پیر کی رات طالبان حملے کے بعد زلمے خلیل زاد نے اپنا دورہ پاکستان موخر کردیاتھا۔

زلمے خلیل زاد نے پاکستانی حکام کو افغان امن معاہدے سے متعلق بریفنگ دینی ہے، وہ افغان امن کیلئے اب تک کی پیشرفت سے پاکستانی حکام سے مشاورت بھی کریں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا اب جمعرات کو دورہ پاکستان پر آنے کا امکان ہے۔