کویت: خاتون رکن اسمبلی کا غیر ملکیوں کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگانے کا مطالبہ

Last Updated On 18 September,2019 09:06 am

کویت سٹی: (روزنامہ دنیا) مشرق وسطی کے اہم ترین ملک کویت کی خاتون رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غیر ملکیوں پر سانس لینے پر بھی ٹیکس عائد کرے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی واحد خاتون رکن پارلیمنٹ 55 سالہ صفا الھاشم نے حکومت سے پہلے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں بسنے والے غیر ملکیوں پر راستے استعمال کرنے سمیت سانس کے لیے کویت کی ہوا استعمال کرنے پر بھی ٹیکس نافذ کیا جائے۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق صفا الھاشم نے ایک بار حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر ملکیوں پر ہر اس سہولت کے استعمال پر ٹیکس نافذ کیا جائے جو سہولت انہیں کویت میں حاصل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے غیر ملکیوں کی وطن کو ترسیلات زر بھجوائے جانے پر بھی بھاری فیس عائد کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم اس پر بھی تاحال عمل نہیں ہوا۔