تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کا سعودی تنصیبات پر حملے میں کوئی کردار نہیں، یمن تنازع کا آغاز امریکا اور اسکے اتحادیوں نے کیا۔
کابینہ سے خطاب میں صدر روحانی نے کہا کہ ایران خطے میں امن کے قیام کا خواہاں ہے، یمن میں تنازعہ کا آغاز امریکا اور اسکے اتحادیوں نے کیا، تنصیبات پر حالیہ حملے کو وارننگ جانتے ہوئے یمن کی جنگ کے اختتام کے لیے کوشش کریں/
حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ڈالر کے خلاف سخت جنگ کا آغاز ہونے والا ہے جس سے امریکا کی معاشی برتری ختم ہو جائے گی۔