جنرل اسمبلی کا آئندہ ہفتے اجلاس ایرانی وفد کو امریکی ویزے نہ مل سکے

Last Updated On 19 September,2019 08:41 am

تہران: (روزنامہ دنیا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کے وفد کو تاحال امریکی ویزے نہ مل سکے ۔جنرل اسمبلی کاسالانہ اجلاس اگلے ہفتے شروع ہو رہا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر روحانی اور ان کے وفد کو3روز قبل سوموار کو نیویارک روانہ ہونا تھا مگر ویزے نہ ملنے کے باعث لگتا ہے کہ انہیں اجلاس میں شرکت منسوخ کرنا پڑے گی۔ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ جواد ظریف بھی شامل ہیں جن پر امریکا نے پابندیاں لگا رکھی ہیں۔