آرٹیکل 370 کے خاتمے سے ظلم کے نئے راستے کھل گئے: ہیومن رائٹس واچ

Last Updated On 20 September,2019 11:54 am

نیویارک: (دنیا نیوز) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے نئے راستے کھل گئے ہیں۔

ہیومین رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی رہنما کشمیری خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے مقبوضہ وادی میں ظلم کے نئے راستے کھل گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیوسٹن میں ہونے والی ریلی میں کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم کو نہ بھولیں۔