قازقستان میں سیکڑوں افراد کا حکومت کیخلاف مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار

Last Updated On 22 September,2019 10:52 am

نور سلطان: (دنیا نیوز) قازقستان میں سیکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ۔پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

قازقستان کے دو بڑے شہروں ال متے اور نور سلطان میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے بیرونی اثر و رسوخ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔

پولیس نے بہت سے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو زدوکوب بھی کیا۔وزیر داخلہ کے مطابق 57 افرادکو حراست میں لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے۔