نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک کہیں سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سرینگر سے 140 کلومیٹر دور اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت نئی دلی، چندی گڑھ، مقبوضہ کشمیر اور ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک کہیں سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔