لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.
پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب خوفزدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ رچرڈ سکیل پر اس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔
راولا کوٹ، کندھ کوٹ، باغ، لاڑکانہ، پھالیہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔