سوات اور گردونواح میں زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

Last Updated On 03 September,2019 08:23 pm

مینگورہ: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ود کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 160 کلومیٹر تھی اور مرکز تاجکستان کی سرحد تھی۔

اطلاعات ہیں کہ زلزلے کی شدت کے باعث گھروں کی کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
 

Advertisement