بھارت کا بینکنگ نظام ہچکولے کھانے لگا

Last Updated On 02 October,2019 03:23 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کا بینکنگ نظام ہچکولے کھانے لگا،مرکزی بینک نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ بینکاری نظام ہچکولے نہیں کھارہا، یہ نظام محفوظ اور مستحکم ہے، شہری افواہوں کی وجہ سے خوف کاشکار نہ ہوں۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے ٹویٹ میں کہا بعض علاقوں میں مختلف بینکوں بشمول کوآپرٹیو بینکوں کے بارے میں منفی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جن سے اکاؤنٹ ہولڈرز میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے ۔