ٹرمپ نے مواخذے کی تحریک کو بغاوت، عوام کے حقوق چھیننے کا حربہ قرار دیدیا

Last Updated On 02 October,2019 09:37 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تحریک کو بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی عوام کے حقوق کو چھیننے کا ایک حربہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر روز سیکھ کر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مواخذہ نہیں، امریکی صدرٹرمپ نے لکھا کہ مواخذے کا مقصد لوگوں کی طاقت، وو ٹ اور آزادی کوچھیننا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مواخذے سے دوسری ترمیم، مذہب، فوج، سرحدی دیوار کا حق امریکی عوام سے غصب کرنے کے مترادف ہے۔