انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے۔
پارلیمنٹ کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ترکی پارلیمنٹ کے سپیکر مصطفی سنتوپ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عوام کو 5 اگست کے بعد سے بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا ہے، آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد سے سیکڑوں افرادکو بھارتی حکام نے گرفتارکررکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم بھارتی مسلمانوں کی دوستی کو کبھی نہیں بھولے گی، جنگ آزادی کے دوان وہاں کے مسلمانوں نے ہماری بہت مدد کی تھی۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جن میں زیادہ تر لوگوں کی تعداد سیاسی رہنماؤں کی تھی ہے کو ریاستی زور و جبر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی مظالم کے خلاف ترک پارلیمنٹ کے سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی فورسز کی طرف سے فلسطینی بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم یہاں پر بھی باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔