استنبول: (ویب ڈیسک) پاکستان کے بعد ترکی اور انڈونیشیا زلزلوں سے لرز اُٹھے، انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ ترکی میں ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑوں شہروں میں سے ایک استنبول میں زلزلہ آیا ہے، ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.8 تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ استنبول میں زلزلہ آیا ہے، یہ زلزلہ مرمارا سمندر کے قریب آیا، جو 6.9 کلو میٹر زیر زمین ہے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ زلزلہ آنے کے دوران بلڈنگ کافی دیر تک ہلتی رہیں، اس دوران سکولوں اور سرکاری دفاتر کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔
BREAKING: minaret of Avcilar Central Mosque collapsed in #Istanbul #Deprem #earthquake #turkey pic.twitter.com/jmjsadJofr
— Earthquakes World (@Terremoti7) September 26, 2019
استنبول کے میئر کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ ابھی تک زلزلے سے نقصانات کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
Marmara Denizi Büyükçekmece açıklarında 12 km derinlikte 5.7 büyüklüğünde deprem meydana gelmiştir. Tüm bölgeye geçmiş olsun, AKOM teyakkuz halinde, can ve mal kaybına dair herhangi bir bilgi ulaşmış değil.
— Ekrem İmamoğlu (@ekrem_imamoglu) September 26, 2019
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں زلزلوں کا مرکز ہے اور ترکی فالٹ پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ ترکی میں 23 اکتوبر 2011ء کو ایک زلزلہ آیا تھا، اس زلزلے میں 200 کے قریب افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 1 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس زلزلہ کی شدت 7.2 تھی۔ اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں بلڈنگز کو نقصان پہنچا تھا اور منہدم ہو گئی تھیں۔
1999ء میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.6 تھی، یہ زلزلہ ازمت میں آیا تھا، استنبول سے 90 کلو میٹر کے فاصلے پر موجودخوبصورت شہر ہے، اس زلزلے میں تقریباً 17000 ہزار لوگ زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
اس سے قبل انڈونیشیا میں ایک اور زلزلے سے زمین لرز اٹھی، 6.5 شدت کا زلزلہ جزیرے مالوکو میں آج صبح آیا، جس کی شدت سے سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت محسوس کرتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ امبن شہر سے 37 کلومیٹر دور 29 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا،جس کی شدت امبن شہر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں محسوس کی گئی۔ زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔