نیو یارک: (دنیا نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر کی صورتحال کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اُٹھا دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر نہیں آ سکتا، 80 لاکھ کے قریب افراد نظر بند ہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ برابری اور انصاف کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیے، پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں، مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کیلئے دونوں ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلاموفوبیا کے باعث دنیا میں مسلمان قتل ہو رہے ہیں۔
ترک صدر نے فلسطین میں صہیونی مظالم پر عالمی برادری کی خاموش کی مذمت کی اور 1967ء کے نقشے کے تحت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ہی مسلئہ فلسطین کا واحد حل قراردیا۔