ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما) نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے بچوں کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سلسلے میں مملکت میں نجی بینکوں کو مانیٹرنگ اتھارٹی کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق غیر ملکیوں کے بچوں کا بینک اکاؤنٹ مشروط طور پر کھولا جائے جس کی باقاعدہ نگرانی بھی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایسے تارکین جن کے بچوں کے اقامے ڈیپنڈنٹ کے ہوتے تھے انہیں بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت نہیں تھی۔ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے ملازمت کا لیٹر لازمی ہوتا تھا۔