ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سلطنت میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شدید آندھی، طوفوان اور بارش کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ معظمہ، اضم، الجموم، طائف، العرضیات، الکامل اور میسان کے علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بارش کے موقع پر ضروری احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ سعودی عرب میں موسم کی شدت مقامی وقت کے مطابق جمعرات دن بارہ بجے سے رات نو بجے تک رہے گی۔