کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی

Last Updated On 24 September,2019 08:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چار روز سے جاری گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے تیس ستمبر تک شام کے اوقات میں بارشوں کی نوید سنا دی۔

کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن میں 21 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 21.5، گلشن حدید میں21، یونیورسٹی روڈ پر 13، ایئرپورٹ پر 14.6، صدر میں8.5 اور ناظم آباد میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات میں ہوا کا کم دباؤ بن چکا ہے جس کے باعث مون سون ایک بار پھر فعال ہو گیا ہے۔ کراچی میں تیس ستمبر تک صبح کے اوقات میں موسم گرم اور شام میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہیکا نامی طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں آٹھ سو تیس کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے تاہم کراچی کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

Advertisement