محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Last Updated On 19 September,2019 10:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ،پشاور،مردان، کوہاٹ اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی اورگوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اسلام ا ٓباد میں چند مقامات پر بار ش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیا لکوٹ(ائیر پورٹ45، سٹی30)، راولپنڈی (چکلالہ23، شمس ا ٓباد12)،اسلام آباد(بوکرہ15)، گجرات 06 اورجہلم میں05 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ 

Advertisement