آج لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارش کا امکان

Last Updated On 20 September,2019 04:27 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسیمات کے مطابق آج لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ آج لاہور کے چند مقامات پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی تاہم دیگر علاقے ابر رحمت سے محروم رہے۔
 

Advertisement