کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں چار اور پانچ اکتوبر کو درمیانے درجے کی بارش کی پیشگوئی کر دی۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ دو اور تین اکتوبر کو شہر میں موسم ابرآلود رہے گا۔
کراچی میں موسم پھر تیور بدلے گا۔ سیاہ بادل شہر قائد کا رخ کریں گے۔ جی ہاں! محکمہ موسمیات نے شہر میں پھر بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 4 اور 5 اکتوبر کو درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے جبکہ 2 اور 3 اکتوبر کو شہر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ایران اور مغرب بلوچستان کی جانب سے بادل کراچی کا رخ کرینگے۔ آئندہ چند روز شہر قائد میں سمندری ہواؤں کا راج رہے گا۔