آرمی چیف کی سعودی فوج کی استعدادکار بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

Last Updated On 30 September,2019 10:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کی بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے سعودی بری فوج کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق سعودی عرب کی بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی امور سمیت علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ملاقات میں سعودی عرب کی بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ نے خطے میں امن کے لیے خدمات پر پاک فوج کی کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے سعودی بری فوج کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر ادی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ملاقات کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ گارڈر آف آنر کے بعد معزز مہمان یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
 

Advertisement