(روزنامہ دنیا): سعودی عرب اور ملائیشیا نے کہا ہے کہ تنازع جموں و کشمیر کا پر امن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں نکالا جائے۔
سعودی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ متعلقہ فریق خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کریں۔ ادھر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے آفس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا امید ہے تنازع تمام فریق تحمل پسندی سے حل کریں گے۔